چنتا منی:2 /فروری (محمد اسلم ؍ ایس او نیوز) رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے آج اپنی رہائش گاہ پر طلب کردہ آخباری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بجٹ ترقیات پت مبنی نہیں ہے اور نہ ہی روزگار فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں نوٹ بندی کے سبب حکومت کے منافع میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اس رقم کا استعمال عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیا جاسکتا ہے عوام اس بجٹ سے اسی طرح کی کئی توقعات رکھے ہوئے تھے مگر بجٹ نے سب کو مایوس کردیا ہے یہ بجٹ صرف اعلانات پر مبنی بجٹ ہے کسی بھی اسکیم کیلئے فنڈ کی فراہمی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
کرشناریڈی نے کہا کہ بجٹ میں خشک سالی راحت کاری کیلئے ضلع کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا جڑواں اضلاع میں پانی کی شدید قلت ہے لیکن مرکزی حکومت سے بجٹ میں پانی کی قلت کو نمٹنے کیلئے کچھ بھی فنڈ مہیا نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے عوام کو اچھے دنوں کے خواب دکھائے تھے مگر تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی اچھے دن نہیں آپائے بی جے پی میں کالا دھن پر قابو پاتے ہوئے غریبوں کے بینک کھاتوں میں پندرہ لاکھ جمع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب تک ایک روپیہ بھی جمع نہیں کیا گیا اس طرح کے وعدوں سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی نے نوٹ بندی کا سہارا لیا ہے۔